ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام نے لاپرواہی برتی توسخت لاک ڈاؤن نافذکریں گے:اجیت پوار

عوام نے لاپرواہی برتی توسخت لاک ڈاؤن نافذکریں گے:اجیت پوار

Sun, 18 Apr 2021 13:24:21    S.O. News Service

ممبئی،18؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کیسوں میں خوفناک اضافے کے درمیان نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے متنبہ کیاکہ اگر لوگ کووڈ پابندیوں پر عمل نہیں کیا گیا تو حکومت گذشتہ سال کی طرح ریاست میں بھی سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر مجبور ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر لوگ فی الحال نافذ کووڈ پابندیوں پر عمل نہیں کرتے تو ہمیں پچھلے سال کی طرح لاک ڈاؤن پر بھی غور کرنا پڑے گا۔انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ کے علاج میں سنگین معاملات میں ریمیڈیسیور نامی انجکشن استعمال کریں۔

انہوں نے بتایاہے کہ نجی اسپتالوں میں کووڈ کے مریضوں کے اہل خانہ انفیکشن کی سنگینی کو سمجھے بغیر ڈاکٹر سے ریمیڈیسیور فراہم کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ صرف اہم حالات میں ریمیڈیسیور کا استعمال کریں اور اس کیلئے کوئی انتظام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت اس ضمن میں کام کر رہی ہے۔ تمام اراکین اسمبلی نے اپنے علاقے یا قانون سازی کے علاقے میں کووڈ سے متعلق کام انجام دینے کیلئے ایک کروڑ کا فنڈ استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے۔ پچھلے سال بھی اپنے سالانہ فنڈ سے 50 لاکھ استعمال کرنے کی اجازت تھی۔


Share: